رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے اور عید الاضحی کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
13 ستمبر 2016 (12:38)
0

سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت کراچی میں اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔رینجرز کے ترجمان کے مطابق کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے اور عید الاضحی کے دوران کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔