دفاعی پیداوار کے وزیرنے کہا ہے حکومت کی دفاعی پیداوار کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اس سلسلے میں جلد خود کفالت حاصل کرلے گا۔

پاکستان دنیا کے40 ملکوں کو ہتھیار برآمد کررہا ہے: رانا تنویر
13 ستمبر 2016 (12:34)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت اسلحہ اور ہتھیار تیار کرنے والے اداروں کے تحفظ اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈرون طیاروں کی تیاری جاری ہے اور پاکستان دنیا کے چالیس ملکوں کو ہتھیار برآمد کررہا ہے۔انہوں نے کہا حکومت کی دفاعی پیداوار کی موثر پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان اس سلسلے میں جلد خود کفالت حاصل کرلے گا۔