سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں مستحق اور ضرورت مند افراد کے مصائب و مشکلات کو سامنے رکھنے کا درس دیتاہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا امت مسلمہ کے درمیان اتحاد پر زور
13 ستمبر 2016 (12:30)
0

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم مستحق اور ضرورت مند افراد کے مصائب و مشکلات کو سامنے رکھیں اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے دل کھول کر خیرات و عطیات د یں۔انہوں نے امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔