افتتاحی اجلاس کے بعد آئندہ پیر کو جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

File photo

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 71 واں اجلاس آج سے شروع
13 ستمبر 2016 (12:15)
0

آج نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 71 واں اجلاس شروع ہو رہا ہے۔افتتاحی اجلاس کے بعد آئندہ پیر کو جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔توقع ہے کہ اجلاس کے دوران عالمی رہنما بڑے پیمانے پر لوگوں کی نقل و حرکت کی وجوہات کا جائزہ لیں گے۔
اسمبلی کی سالانہ عام بحث اس ماہ کی بیس تاریخ کو شروع ہوگی جوایک ہفتے تک جاری رہے گی ' بحث کے دوران سربراہان مملکت اور حکومت اور دیگر اعلیٰ قومی نمائندے دنیا کو درپیش اہم مسائل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔وزیراعظم محمد نواز شریف اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔