وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے عدالتوں میں پیش ہونے سے ثابت ہوتا ہے ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) قانون اور اداروں کی بالادستی پریقین رکھتی ہے،طارق فضل
13 اکتوبر 2017 (21:45)
0

دارالحکومت کے انتظام اورترقی کی ڈویژن کے وزیرمملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) قانون اور اداروں کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔
جمعہ کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت عدالتوں میں پیش ہورہی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف آئندہ سماعت پر احتساب عدالت میں پیش ہوںگے۔
اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں آج کے واقعے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل نے کہاکہ آج کا واقعہ عدالتی کمرے کے باہر پیش آیا اوراس سے عدالتی کارروائی میں خلل نہیں پڑا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ بدنظمی تھی اور اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔