مشیر نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں۔

حکومت نے عام آدمی کامعیار زندگی بہتربنانے کیلئے متعدداقدامات کیے ہیں،امیر مقام
13 اکتوبر 2017 (21:37)
0

وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے عام آدمی کامعیار زندگی بہتربنانے کیلئے کئی اقدامات کیے ہیں۔
جمعہ کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی خوشحالی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔
امیرمقام نے کہا کہ صوبے کے عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے مایوس ہوچکے ہیں کیونکہ یہ صوبے میں کوئی مثبت تبدیلی نہیں لاسکی۔