وفدبین الپارلیمانی یونین کی اسمبلی کے137 ویں پانچ روزہ اجلاس میں شریک ہوگا ۔

رضا ربانی کی قیادت میں پارلیمانی وفد روس روانہ
13 اکتوبر 2017 (21:09)
0

سینٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی کی قیادت میں ایوان بالا کا پارلیمانی وفد روس روانہ ہوگیا ہے جہاں وہ بین الپارلیمانی یونین کی اسمبلی کے137 ویں پانچ روزہ اجلاس میں شریک ہوگا جو کل سینٹ پیٹرزبرگ میں شروع ہورہاہے۔
وفد یونین کے باضابطہ اجلاس سے پہلے بین الپارلیمانی یونین کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کرے گا۔
وفد کے دیگر ارکان میں خوش بخت شجاعت، سحرکامران، صلاح الدین ترمذی ، ثمینہ سعید اورسیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک شامل ہیں۔