ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن نے کہاکہ امن ، لوگوں کی فلاح وبہبود ، ترقی ، خوشحالی اور شراکت داری پائیدار ترقی کے اہداف کے بنیادی ستون ہیں۔

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں عوام کی فلاح وبہبود کاخیال رکھا جائے گا،سرتاج
13 اکتوبر 2017 (20:58)
0

منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں عوام کی فلاح وبہبود کاخیال رکھا جائے گا۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن ، لوگوں کی فلاح وبہبود ، ترقی ، خوشحالی اور شراکت داری پائیدار ترقی کے اہداف کے بنیادی ستون ہیں۔
سرتاج عزیز نے کہاکہ بھوک کا خاتمہ، علاج معالجے کی معیار ی سہولیات ، تعلیم ، پینے کے صاف پانی، روزگار کی فراہمی ، معاشی ترقی ، امن اور انصاف پائیدار ترقی کے اہداف کی ترجیحات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کی دیگر ترجیحات میں صنفی مساوات ، بین الاقوامی خوشحالی، فعال شہر اور افراد ، زمین کا تحفظ، مستقبل کیلئے اشتراک اور غربت کاخاتمہ شامل ہیں۔