محمد زبیر نے کہا کہ وفاق کے تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔

قیام امن کے بعد عوامی فلاحی منصوبوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ،گورنر سندھ
13 اکتوبر 2017 (20:51)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ قیام امن کے بعد عوامی فلاحی منصوبوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں صدر کے معاون چوہدری تاریہ فضل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی اسکیمیںشروع کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے تعاون سے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے ، گرین لائن اورکے فور منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن پر پچاس ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ شہر کیلئے پچیس ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ صنعتی علاقوں اوربندرگاہوں پربنیادی ڈھانچے کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے