احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی ۔

مریم نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدر احتساب عدالت کے روبرو پیش
13 اکتوبر 2017 (20:35)
0

احتساب عدالت اسلام آباد نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز اور ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی ۔
ادھر وکلا نے سکیورٹی کیلئے احاطہ عدالت کے باہر تعینات پولیس کے رویے کیخلاف احتجاج کیا۔
صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے داخلہ امور کے وزیر مملکت طلال چوہدری نے احتساب عدالت میں آج کے واقعے پر افسوس کااظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔