قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1کی برتری حاصل۔

پہلا ون ڈے،پاکستان نے سری لنکا کو3 8رنز سے ہرا دیا
13 اکتوبر 2017 (19:57)
0

دوبئی میں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83 رن سے ہرادیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں چھ وکٹو ں کے نقصان پر 292 رن بنائے۔

 پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے103 رن بنائے جبکہ شعیب ملک کو اکسٹھ گیندوں پر81 رن کی اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ کاایوارڈ دیاگیا۔

حسن علی اوررومان رئیس دونوں نے پاکستان کی طرف سے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر209رن بناسکی۔

پاکستان کو سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔