صدر آزاد کشمیر کا سدھنوتی میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب۔

file photo

طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،سردار مسعود
13 اکتوبر 2017 (19:21)
0

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردارمحمد مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد جموں وکشمیر میں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے تمام ترکوششیں کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز ضلع سدھنوتی میں نوبل سکول اینڈ کالج میں یوم والدین کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاریاست بھر میں روایتی نظام تعلیم میں اصلاحات کی جاری ہیں۔
صدرنے کہاتعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاںکی جارہی ہیں اور اساتذہ کی ترقیوں اوردیگر مراعات کوان کی کارکردگی سے منسلک کیاجارہا ہے۔
ادھر آج ضلع باغ میں دھیرکوٹ کے مقام پر دھیر کوٹ بارایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وکلاء پر زوردیا کہ وہ عوام کوتیزی سے اورسستے انصاف کی فراہمی میں اپنا کردارادا کریں۔
مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے سردارمسعود خان نے کہا کہ بھارت ریاستی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزاد کودبانے میں بری طرح ناکام رہا ہے ۔
انہوں نے کہا بھارت تحریک آزادی ختم کرنے کیلئے جبروا ستبداد کی تمام حدیںپارکرچکا ہے مگرکشمیریوں نے عالمی سطح پرتسلیم کیے گئے اپنے حق خودارادیت کے حصول کا عزم کررکھا ہے۔
آزادجموں وکشمیر کے صدر نے کہاکہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو موثر طورپر عالمی سطح پر اجاگرکررہی ہے۔
انہوں نے کہا پاکستان اور آزادکشمیر کشمیریوں کی جدوجہد کی سفارتی ، سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھیںگے۔