جنرل سرنکولس نے کہاکہ برطانیہ اس سلسلے میں پاکستان کی قربانیوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

برطانوی فوجی سربراہ کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تحسین
13 اکتوبر 2017 (18:59)
0

برطانوی فوج کے سربراہ جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے جمعہ کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
برطانوی فوج کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کیلئے مسلسل کوششوں کوسراہا ۔
انہوں نے کہاکہ برطانیہ اس سلسلے میں پاکستان کی قربانیوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان دوطرفہ سلامتی اور دفاعی تعاون مستحکم کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
اس سے پہلے جی ایچ کیو آمد پر برطانوی فوج کے سربراہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ۔
پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے برطانوی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف آج نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکاء سے خطاب کریںگے۔