احسن اقبال نے کہاجھگڑے میں ملوث اور قانون ہاتھ میں لینے والے وکلاء قانون کے محافظ نہیں ہوسکتے۔

وزیر داخلہ کا احتساب عدالت کے واقعے کا نوٹس،سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی
13 اکتوبر 2017 (18:39)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کانوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیرداخلہ نے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ عدالتوں کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ عدالت کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بنایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کمرہ عدالت کی گنجائش کے مطابق محدود تعداد میں پاس جاری کیے جاتے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہاجھگڑے میں ملوث اور قانون ہاتھ میں لینے والے وکلاء قانون کے محافظ نہیں ہوسکتے۔