بلوچستان کے وزیر اعلیٰ   نے  کہاہے کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں صوبے میں امن بحال ہوا ہے۔

پولیس   کے ساتھ مقابلے میں سول ہسپتال کوئٹہ پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
13 اکتوبر 2017 (17:48)
0

کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر جمعہ کو پولیس اور انسداد دہشت گردی کے محکمے کےاہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں سول ہسپتال کوئٹہ پر خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا۔

 ادھر بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثنااللہ خان زہری نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں گرانقدر قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کے نتیجے میں صوبے میں امن بحال ہوا ہے۔