وزیر اعلیٰ  پنجاب نے کہا ہےکہ حکومت نے ان ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔

مسلم لیگ نون کی حکومت نے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرکےایک نئی مثال قائم کی ہے: شہباز شریف
13 اکتوبر 2017 (17:16)
0

پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت نے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرکےایک نئی مثال قائم کی ہے۔

  جمعہ کو لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے منتخب نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان ترقیاتی منصوبوں میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ عوام نے مخالفین کی ترقی کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی ہے اور2018کے انتخابات میں ان عناصر کو مسترد کردیا جائے گا۔