یہ ڈیم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ اوربنوں ڈویژنوں میں تعمیر کئےجارہے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں20 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 13 ڈیم تعمیر کئے جارہے ہیں
13 اکتوبر 2017 (16:53)
0

خیبر پختونخوا حکومت صوبے بھر میں13 چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر 20 ارب روپے سےزائد خرچ کررہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کوبتایا کہ یہ ڈیم مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ اوربنوں ڈویژنوں میں تعمیر کئےجارہے ہیں۔

 ان ڈیموں سے ساٹھ ہزار ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی اور سیلابوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔