وزیر مملکت  اطلاعات نے کہا ہے کہ پالیسی کا مسودہ تمام فریقین کے ساتھ مشاورت سے تیار کیاگیا ہے۔

صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کا پہلا مسودہ جلد منظوری کے لئے کابینہ کی قانون ساز کمیٹی میں پیش کیا جائے گا: مریم اورنگزیب
13 اکتوبر 2017 (16:45)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل کا پہلا مسودہ جلد منظوری کے لئے کابینہ کی قانون ساز کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

 اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ کے بارے میں سینٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پالیسی کا مسودہ تمام فریقین کے ساتھ مشاورت سے تیار کیاگیا ہے۔

 وزیر مملکت نے کہا کہ مجوزہ بل میں صحافیوں کے لئے بہبود فنڈ کا قیام شامل ہے جس کے لئے حکومت اور میڈیا مالکان دونوں فنڈز فراہم کریں گے۔