وزیر اعلیٰ  پنجاب  نے کہاہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

   قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی انتہائی ضروری ہے: شہباز شریف
13 اکتوبر 2017 (16:25)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے عوام میں آگاہی انتہائی ضروری ہے۔قدرتی آفات پر قابو پانے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

  شہباز شریف نے کہاکہ نوجوانوں کو قدرتی آفات کے بارے میں معلومات رکھنی چاہئیں اور ا س سلسلے میں ذرائع ابلاغ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔