شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم کا کاروباری شعبے کے فروغ کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ
13 اکتوبر 2017 (15:33)
0

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کاروباری شعبے کے فروغ کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔ وہ جمعہ کو اسلام آباد میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے نہ صرف تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے روزگار سے مواقع بھی بڑھیں گے۔ اس موقع پر وفد نے برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے برآمدی پیکیج میں اضافے کے لئے حکومتی کوششو ں کو سراہا۔