بھارت نے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جنگ کا اعلان کررکھا ہے: سید علی گیلانی
13 اکتوبر 2017 (13:08)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جنگ کا اعلان کررکھا ہے۔

 سری نگر میں بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

  سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر گزشتہ کئی عشروں سے اپنے حق خو د ارادیت کے حصول کا مطالبہ کررہے ہیں جس کے لئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں آج نماز جمعہ کے بعد علاقے میں چٹیاں کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا جائےگا۔