وزیر داخلہ  مشرقی وسطی انسٹیٹیوٹ واشنگٹن میں امریکی دانشوروں اور تھنک ٹینک کے تجزیہ کاروں کے گول میز مزاکرے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

  پاکستان کی انسداد دہشت گردی  حکمت عملی خطے بھر میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی  مثال ہے:احسن اقبال
13 اکتوبر 2017 (12:54)
0

وزیرد اخلہ احسن اقبال نے مشترکہ علاقائی اہداف کے حصول کے لئے پاک امریکہ شراکت داری کی اہمیت پر زوردیا ہے۔ وہ مشرقی وسطی انسٹیٹیوٹ واشنگٹن میں امریکی دانشوروں اور تھنک ٹینک کے تجزیہ کاروں کے گول میز مزاکرے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ معلومات کے تبادلے پر مبنی کارروائی میں بازیاب ہونے والے مغوی دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کا کھلاثبوت ہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چار برسوں میں معاشی اصلاحات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے ملکی معیشت کو بہتر بنادیا۔

  احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو جنوبی اور وسطی ایشیا میں ترقی اور خوشحالی کا انجن قرار دیا۔