آٹھ ہزار سے زائد کارکن آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

13 اکتوبر 2017 (09:12)
0

شمالی کیلی فورنیا میں جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر 29 ہوگئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد بدستور لاپتہ ہیں۔
آٹھ ہزار سے زائد کارکن آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
آتشزدگی کے باعث ساڑھے تین ہزار سے زائد عمارتیں اور ایک لاکھ ستر ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلی ہوئی اراضی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور پچیس ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔