File Photo

امریکی صدر آج ایران کے بارے میں نئی حکمت عملی کا اعلان کر رہے ہیں
13 اکتوبر 2017 (09:09)
0

امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ آج ایران کے بارے میں اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کررہے ہیں۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان کے مطابق توقع ہے کہ ڈونلڈٹرمپ ایران کے ساتھ دوہزارپندرہ کے ایٹمی معاہدے کی ازسرنوثیق نہیں کریںگے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ امریکہ کے قومی مفادات کے منافی ہے۔
معاہدے پر امریکہ ،برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین، یورپی یونین اور ایران نے دستخط کئے تھے جس کے بعد اپنا ایٹمی پروگرام ترک کرنے کے بدلے میں ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھالی گئی تھیں۔