احتجاج کی اپیل سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک نے کی ہے۔

File Photo

مزاحمتی قیادت نماز جمعہ کے بعد پر امن احتجاج کر رہی ہے
13 اکتوبر 2017 (08:59)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت چوٹی کاٹنے کے واقعات کیخلاف آج نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کررہی ہے۔
احتجاج کی اپیل سید علی گیلانی ،میرواعظ عمرفاروق اور محمدیاسین ملک نے کی ہے۔
مزاحمتی قیادت نے ایک بیان میں کہاکہ چوٹی کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا تھا اور یہ واقعات پورے مقبوضہ کشمیر میں پھیل رہے ہیں جن سے خواتین میں عدم تحفظ اور خوف پیدا ہورہاہے۔
قیادت نے عوام سے کہاکہ اس مسئلے کے حل کیلئے محلوں اورعلاقوں میں مقامی کمیٹیاں بنائی جائیں اوراپنے علاقوں اور گردونواح میں نگرانی بڑھادی جائے۔