File Photo

عالمی برادری نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے:وزیر خارجہ
13 اکتوبر 2017 (08:51)
0

وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ عالمی برادری نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔