جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات امریکہ کے ایک وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

File Photo

پاکستان نے مشکلات کے باوجود اہم کر دار ادا کیا ہے: آرمی چیف
13 اکتوبر 2017 (08:48)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات کااعادہ کیا ہے کہ پاکستان نے مشکلات کے باوجود اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے یہ باتLisa Curtis، سفیر Alice G Wells، سفیرڈیوڈہیل اور دیگر نمائندوں پر مشتمل امریکہ کے ایک وفد کے ساتھ راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
جنرل باجوہ نے خطے میں امن وسلامتی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں اس بات پر تبادلہ خیال کیاگیا کہ افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کس طرح مثبت کردار ادا کرسکتا ہے۔
وفد نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔