اعزاز احمد چودھری کی امریکی شہری اور انکے اہلخانہ کے بچاؤکی کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد
13 اکتوبر 2017 (08:41)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز احمدچودھری نے امریکی شہری مز Caitlan Coleman اور ان کے اہلخانہ کے بچائو کی کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے اغوا کے بارے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کی۔سفیر نے کہاکہ مز Coleman کی بازیابی کی کامیابی کارروائی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ تعاون اور ٹیم ورک سے کامیابی ممکن ہوتی ہے۔
ادھر کینیڈا کے شہری Joshu Boyle کے والدین نے اپنے بیٹے اور ان کے اہلخانہ کی دہشت گردوں سے بازیابی پر پاک فوج کاشکریہ ادا کیا ہے۔ایک ویڈیو پیغام میں Joshu کے والد نے باہمت پاکستانی فوجیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی جانیں بچائیں۔
Joshu کی والدہ نے بھی اپنے بیٹے اور ان کے اہلخانہ کی بازیابی کی خبرپر خوشی کااظہار کیا۔