احسن اقبال پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

13 اکتوبر 2017 (08:25)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشت گردی پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ دشمن ہے۔
واشنگٹن میں وائس آف امریکہ سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے خطے میں پائیدار امن کاخواہشمند ہے۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کئی عشروں پرمحیط ہیں جنہیں اب اقتصادی اور سماجی تعاون میں تبدیل کیا جاناچاہیے۔
احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا سب سے بڑا حامی ہے کیونکہ افغانستان میں امن کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے والا پہلاملک پاکستان ہوگا۔