صدر ممنون نے کہاکہ پاکستان دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کاخواہاں
13 نومبر 2014 (21:06)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کیلئے تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ۔
انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں خارجہ تعلقات کے بارے میں کراچی کونسل کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دوسرے ملکوں کے معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی خارجہ پالیسی کے مقاصد میں سے ایک اہم مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، توانائی بحران کے حل اورانتہاپسندی اور دہشت گردی کے مسائل کے حل کے ذریعے اقتصادی بحالی ہے۔
ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار کا خیرمقدم کرتاہے اور نئی افغان حکومت کے ساتھ تمام امور پر مل کر کام کرناچاہتا ہے۔