برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک حکومت پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے ۔

ملکی خوشحالی کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد جاری رکھیں گے:وزیراعظم
13 نومبر 2014 (21:22)
0

وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں برطانوی وزیرخارجہ فلپ ہمنڈ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت ملک میں خوشحالی لانے کیلئے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل درآمد جاری رکھے گی ۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اورشمالی وزیرستان میں اکثر دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت علاقے میں دہشت گردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دے گی۔
نوازشریف نے کہاکہ حکومت خطے میں امن اور تحفظ کیلئے افغان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے ۔
برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک حکومت پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کی حمایت کرتا ہے ۔