ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں گنی، لائبیریا اور سرالیون شامل ہیں۔

ایبولا سے دنیا کے8ملکوں میں اب تک5160 افراد ہلاک ہوچکے ہیں: عالمی ادارہ صحت
13 نومبر 2014 (11:51)
0

عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ایبولا وائرس سے دنیا کے آٹھ ملکوں میں اب تک پانچ ہزار ایک سو ساٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایبولا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں گنی، لائبیریا اور سرالیون شامل ہیں۔

ادھر برطانوی وزیر خارجہ نے سرالیون کے دورے کے موقع پر ایبولا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے سینکڑوں بیڈز کی فراہمی کا اعلان کیاہے۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس وبائی مرض کی رو ک تھام کے سلسلے میں عالمی برادری کا ردعمل بہت سست رہاہے۔