ریڈیو پاکستان کےپروگرام نقطہ نظرمیں گفتگوکرتے ہوئےسینئر تجزیہ کار ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے چین ،جرمنی اور برطانیہ کے دورے سے ان ممالک کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

 وزیراعظم کے چین جرمنی اوربرطانیہ کےدوروں سےپاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کوفروغ ملےگا
13 نومبر 2014 (10:58)
0

خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے چین ،جرمنی اور برطانیہ کے دورے سے ان ممالک کے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

سابق سفیر شاہد امین نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے چین جرمنی اور برطانیہ کے دورے اہم ہیں کیونکہ ان سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد ملے گی۔


پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے سینئر تجزیہ کار شیخ ظفر محمود نے کہا کہ حکومت ملک میں تیزی سے ترقی کیلئے توانائی کے بحران پر قابو پانا چاہتی ہے۔