اشرف غنی پاکستانی قیادت سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

افغان صدر 2روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
13 نومبر 2014 (18:47)
0

افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و سلامتی سرتاج عزیز نے ایئرپورٹ پر افغان صدرکا استقبال کیا۔


سینئر رہنمائوں کابینہ کے ارکان اور تاجروں سمیت اعلی سطح کا ایک وفد ان کے ہمراہ ہے ۔وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق افغانستان کے صدر کے اس دورے میں پاک افغان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی، ان میں سیاسی ،تجارتی اور معاشی تعاون سرحد ی سکیورٹی رابطے بڑھانے ،توانائی اور عوام کے عوام سے روابط شامل ہیں۔

افغان صدر وزیراعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین سے بھی بات چیت کریں گے۔ترجمان نے یقین ظاہر کیا کہ افغان صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات میں اضافے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد،ثقافت اور رشتے داریوں پر مبنی تاریخی تعلقات ہیں۔