برطانوی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ملک میں دھرنوں کی سیاست کے باوجود اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی موجودہ حکومت کے شاندار اقدامات کی تعریف
13 نومبر 2014 (10:49)
0

غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کی طرف سے کئے گئے ان شاندار اقدامات کو سراہا ہے جن کی بدولت ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

برطانوی اخباردی گارڈین (The Guardian) نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت ملک میں دھرنوں کی سیاست کے باوجود اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ اور سیاسی پارٹیوں نے مسلم لیگ(ن) کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد قومی معیشت کی بحالی کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔اخبار نے مختلف ترقیاتی اسکیموں کے اجراء سے متعلق اقدامات کرنے پر پاکستان کی موجودہ حکومت کو سراہا ہے ۔

وزیراعظم کے جرمنی کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے برطانوی اخبارDaily Mail Online کا کہنا ہے کہ جرمنی پاکستان میںتوانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا خواہاں ہے۔
جرمن اخبار Deutschland funkلکھتا ہے کہ جرمنی نے دوطرفہ تعلقات میں استحکام کیلئے پاکستان کو اقتصادی تعاون میں اضافے کی پیشکش کی ہے۔
ایک ممتاز خلیجی اخبار نے کراچی سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں تیزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی معیشت کی شاندار کارکردگی پر بیرونی اور مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔