اشرف غنی صدرممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نوازشریف سے ملاقا تیں کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات ، خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی امور پر بات چیت ہوگی ۔

افغان صدردوروزہ سرکاری دورے پرکل پاکستان پہنچ رہے ہیں
13 نومبر 2014 (13:47)
0

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ افغان صدر دوروزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔آج ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاکہ افغان صدر اشرف غنی اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نوازشریف سے ملاقا تیں کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات ، خطے کی سلامتی کی صورتحال اور سرحدی امور پر بات چیت ہوگی ۔