تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈکوشکست دیدی
13 نومبر 2014 (12:23)
0

پاکستان نے ابوظہبی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈکو 248رنز سے شکست دیدی ۔ پاکستان کے 480رنز کے تعاقب میں 231رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ 

ابوظہبی ٹیسٹ کے پانچویں روز نیوزی لینڈ نے کل کے سکور 174 رنز 8کھلاڑی آئوٹ پر آج اپنی دوسری اننگز کا دوبار ہ آغاز کیاتھا تاہم اس کے کھلاڑی پاکستانی بائولرز کاسامنا نہ کرسکے اور 57رنز کے اضافے کے بعد نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی ۔

سکور یہ رہا ، پاکستان پانچ سو چھیاسٹھ رنز تین کھلاڑی آئوٹ اور175رنز دو کھلاڑی آئوٹ
نیوزی لینڈ دو سو باسٹھ اور231 رنز