وزیراعظم نوازشریف نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

پاکستان برطانیہ توانائی کانفرنس جاری
13 نومبر 2014 (10:39)
0

پاکستان برطانیہ توانائی مذاکرات اور سرمایہ کاری کانفرنس لندن میں جاری ہے۔وزیراعظم نوازشریف جو لندن میں ہیں اس کانفرنس کا افتتاح کیا توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے اعلی افسران اورنمایاں شخصیات اس کانفرنس میں شرکت کررہی ہیں ۔

کانفرنس میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مہارت تجربے اور سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی مدد کرنے پر غور کیاجائے گا۔وزیراعظم لندن میں قیام کے دوران برطانوی قیادت سے بھی بات چیت کریںگے۔