جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کو آفات سے نمٹنے والا ملک بنانے میں مدد کرتارہے گا۔

پاکستان جاپان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے تین منصوبوں پر عملدرآمد کا معاہدہ
13 نومبر 2014 (17:58)
0

پاکستان اور جاپان نے تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیارہونے والے قدرتی آفات سے نمٹنے کے تین منصوبوں پر عملدرآمد پر دوطرفہ معاہدہ کیا ہے۔
معاہدوں سے نکاسی آب اورمحکمہ موسمیات کے نظام میں بہتری آئے گی۔
معاہدوں پر معاشی امور کے سیکرٹری سلیم سیٹھی اور جاپان کے سفیرہیروشی انوماتا جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب میں دستخط کیے۔
پہلے منصوبے سے گوجرانوالہ شہرمیں موجودہ نکاسی کے نظام کی صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی جس سے صفائی ستھرائی میں بہتری آئے گی اور شدید بارشوں سے پیداہونے والے خطرات کوکم کیا جاسکے گا۔
دوسرے منصوبوں کے تحت فضامیںنگرانی کا نظام ' موسمیات سے متعلق اعدادو شمار جمع کرنے کا نظام اور درمیانے فاصلے تک موسم کی پیشن گوئی کرنے کا مرکز قائم کیا جائے گا۔
اس سے پاکستان کے محکمہ موسمیات میں موسم سے متعلق درست پیشن گوئی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور ان پیشن گوئیوں کو جلد لوگوں تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان پاکستان کو آفات سے نمٹنے والا ملک بنانے میں مدد کرتارہے گا۔