وزیر پانی و بجلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان تین سال میں توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہوگا۔

توانائی کانفرنس کا مقصدعالمی برادری کو سرمایہ کاری مواقع سے آگاہ کرنا ہے:خواجہ آصف
13 نومبر 2014 (17:48)
0

وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کانفرنس کا مقصد عالمی برادری کو پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ملک کے شمالی علاقوں میں پن بجلی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ جنوبی علاقوںمیں کوئلے کے ذریعے بجلی پیداکرنے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت کی کوششوں سے پاکستان تین سال میں توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہوگا۔