ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی

وزیراعظم کے بیرونی دوروں سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی:رشید
13 نومبر 2014 (21:14)
0

اطلاعات ونشریات کے وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے چین ، جرمنی اور برطانیہ کے دوروں سے ملک میں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے میں مدد ملے گی۔
جمعرات کے روز ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مہنگائی کم ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ چین کے دوران 42 ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں34 ارب ڈالر کے توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔
پرویزرشیدنے کہا کہ وزیراعظم یہ دورہ انتہائی کم وفد کے ہمراہ کر رہے ہیں جو ملک کے لئے انتہائی مفید ہیں۔