افغان وزیرخزانہ نے پاکستان کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

13 نومبر 2014 (18:50)
0

افغان وزیر خزانہ عمر زاخیل وال کی سربراہی میں افغان وفد نے جمعرات کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت پر تبادلہ خیال کیا ۔
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
افغان وزیرخزانہ نے پاکستان کے ساتھ کاروباری اور تجارتی تعلقات بڑھانے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔