یہ اتفاق رائے اسلام آبادمیں وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ان کے افغان ہم منصب ڈاکٹر عمر زاخیل وال کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔

پاکستان افغانستان کا دو طرفہ تجارت دوگنا کرنے کا عزم
13 نومبر 2014 (22:24)
0

پاکستان اور افغانستان نے 2سے 3برس کے دوران دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس پر دونوں ملکوں کی قیادت نے اتفاق کر رکھا ہے۔
یہ اتفاق رائے جمعرات کے روز اسلام آبادمیں وزیر خزانہ اسحق ڈار اور ان کے افغان ہم منصب ڈاکٹر عمر زاخیل وال کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
انہوں نے تجارتی حجم کو اڑھائی ارب ڈالر سے بڑھا کر 5ارب ڈالر کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔