13 نومبر 2014 (21:52)
0

امریکہ نے بجلی کی ترسیلی کمپنیوں پیسکو اور آئیسکو کو مرمت کے آلات اور گاڑیاں فراہم کی ہیں تاکہ بجلی کی ترسیلی لائنوں پران کے کام کی استعداد میں اضافہ ہوسکے ۔
یہ سازوسامان امریکہ کے امدادی ادارے یوایس ایڈ کے پاکستان میں مشن ڈائریکٹر گریگ GOTTLIEB نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزارت پانی وبجلی کے نمائندوں اور دیگر حکام کے حوالے کیں ۔
اس موقع پر پورے ملک میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کیلئے ترسیلی لائنوں کے براہ راست مرمت کی تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی کیاگیا۔