آئی جی خیبر پختونخواپولیس ناصر درانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے سے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

13 نومبر 2014 (14:19)
0

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ آج صبح پشاور میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں دیگر اہلکاروں کے علاوہ انسپکٹر جنرل پولیس ناصر خان درانی نے بھی شرکت کی۔

بعد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے سے دہشتگردوں کو پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پشاور کے علاقے یکہ توت میں گزشتہ رات ہونے والی اس جھڑپ میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔