ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حریت قیادت کو انتخابی عمل میں شمولیت کا درس دے کر مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔

بی جے پی کشمیر کے تنازعے کے پس منظر سے متعلق اپنی معلومات درست کرے: کل جماعتی حریت کانفرنس
13 نومبر 2014 (14:04)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے کہا ہے کہ وہ تاریخ کو مطالعہ کرے اور کشمیر کے تنازعے کے پس منظر سے متعلق اپنی معلومات کو درست کرے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی حریت قیادت کو انتخابی عمل میں شمولیت کا درس دے کر مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنی لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور حریت رہنماء اس مسئلے کے ایسے پرامن حل کے لئے کوششیں کر رہی ہے جو خطے کے لوگوں کے لئے قابل قبول ہو۔

ترجمان نے کہا کہ اقتدار کی سیاست اور مراعات کا حصول ان کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔