اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرراتفاق رائےسےکیاجائےگا۔

سپریم کورٹ کی 24نومبر تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی ہدایت
13 نومبر 2014 (12:50)
0

سپریم کورٹ نے اس ماہ کی چوبیس تاریخ تک چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی ہدایت کی ہے۔چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے یہ ہدایت آج اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔