کراچی میں ترکی کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام ایک ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت اور روایات ایک ہیں جنہیں مشترکہ کوششوں سے مزید فروغ دیا جاسکتاہے۔

ترکی اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات قائم ہیں:مورت مصطفی
13 نومبر 2014 (12:13)
0

ترکی کے قونصل جنرل مورت مصطفی اونرٹ نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور گہرے تعلقات باہمی ہم آہنگی اورمشترکہ اقدار کی بنیاد پر قائم ہیں۔کراچی میں ترکی کے قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام ایک ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی ثقافت اور روایات ایک ہیں جنہیں مشترکہ کوششوں سے مزید فروغ دیا جاسکتاہے۔

 

قونصل جنرل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینے کیلئے دوہزار چودہ کو ترکی اور پاکستان کے ثقافتی سال کی حیثیت سے منانے کا اعلان کیا گیاہے۔