پاکستان اوررومانیہ کےسفارتی تعلقات کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں تقریب سےخطاب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ رومانیہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان رومانیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے:چوہدری سرور
13 نومبر 2014 (11:44)
0

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے۔لاہور میں پاکستان اور رومانیہ کے سفارتی تعلقات کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

رومانیہ کے سفیر Emilian Ion نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے کی خواہش ظاہرکی۔