کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے سریع الحرکت فورس قائم کی گئی ہے۔

ایبولا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں:سائرہ افضل
13 نومبر 2014 (11:39)
0

نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں ایبولا وائرس پر قابو پانے کیلئے احتیاطی تدابیر کی گئی ہیں۔کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایبولا وائرس سے نمٹنے کیلئے سریع الحرکت فورس قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت بھی اس حوالے سے پاکستان کو ایک ماہ کی امداد دے گا۔پولیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سال سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد دوسو اڑتیس ہے۔